حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب"تحف العقول عن آل الرسول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الحسن المجتبی علیه السلام:
يا بُنَيَّ لا تُؤاخِ أَحَدا حَتّى تَعْرِفَ مَوارِدَهُ وَ مَصادِرَهُ فَإذا اسْتَنْبَطْتَ الخُبْرَةَ وَرَضِيتَ العِشْرَةَ فَآخِهِ عَلى إقالَةِ العَثْرَةِ وَالمُواساةِ فِى العُسْرَةِ
امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نے فرمایا:
میرے بیٹے کسی سے دوستی نہ کرو، مگر یہ کہ پہچان لو کہ وہ کہاں سے آیا ہے اور کہاں جا رہا ہے (یعنی اس کی اخلاقی خصوصیات اور اس کے خاندان کے متعلق جان لو) اور جب صحیح تحقیق کر لی اور اسے اچھا انسان پایا تو اس کی خطاؤں سے درگزر کرو اور سختیوں اور لغزشوں میں اس کے بھائی بن کر رہو اور اس سے دوستی جاری رکھو۔
تحف العقول عن آل الرسول، ص 233